22 فروری 2015 - 06:45
بھارت میں امریکی صدر اوباما کا لگایا گیا پودا مرجھا گیا + تصاویر

امریکی صدر نے تین ہفتے پہلے دہلی کے دورے میں ایک پودا لگایا تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کِھل گئے، اوباما واپس گئے تو پودا مرجھاگیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے تین ہفتے پہلے دہلی کے دورے میں ایک پودا لگایا تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کِھل گئے، اوباما واپس گئے تو پودا مرجھاگیا،اوباما نے بھارت کے دورے میں گاندھی کی یادگار پر پیپل کا پودا لگایا تھا۔ محض تین ہفتے بعد اس پودے کے تمام پتے جھڑ چکے ہیں اور صرف ڈنڈی نظر آرہی ہے۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے یہ معاملہ اٹھائے جانے پر حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ محکمہ باغبانی کے ایک افسر بی سی کاتیار کا دعویٰ ہے کہ اس موسم میں پیپل کے پتے عام طور پر جھڑ جاتے ہیں۔ اور دس دن کے اندر اس میں نئی کونپلیں پھوٹ جائیں گی۔ 

.......

/169